پاکستان
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں امریکی پابندیوں کے خلاف قرارداد منظور
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں پاکستان پر امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کی...
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں پاکستان پر امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کی مذمت کی گئی ہے، یہ قرارداد سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے پیش کی۔
قرارداد میں امریکہ کی جانب سے بھارت کے حق میں خطے کی طاقت کے توازن کو خراب کرنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی اور پاکستان کے میزائل پروگرام کو دفاعی قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی گئی۔
راجہ فاروق حیدر نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارتی لابنگ سے متاثر ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پاکستانی فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور قومی سلامتی میں میزائل ٹیکنالوجی اور جوہری پروگرام کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے غیر ملکی مداخلت اور جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاع پر زور دیا۔ قرارداد میں علاقائی استحکام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا۔
Comments