بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے تناظر میں جمعرات کے کاروباری روز پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے ہوگئی۔
بدھ کو عام تعطیل کی وجہ سے صرافہ بازار بند رہے۔
منگل کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق جمعرات کو سونے کے بین الاقوامی نرخ میں اضافہ ہوا ہے اور کاروباری سیشن کے دوران 14 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،628 ڈالر ہوگئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments