پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں نے مئی 2023 میں ملک گیر فسادات کے دوران فوجی تنصیبات پر پرتشدد حملوں میں ملوث مزید 60 شہریوں کو 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسن خان نیازی بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔

یہ پیشرفت فوجی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی 2023 کے فسادات کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں 25 شہریوں کو 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اب تک فوجی عدالتوں نے 9 مئی کے فسادات سے متعلق معاملوں میں 85 شہریوں کو سزائیں سنائی ہیں۔

تمام مجرموں کو آئین اور قانون کے مطابق اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو تمام قانونی حقوق کی فراہمی، مناسب کارروائی کی تکمیل اور مناسب قانونی کارروائی کے بعد باقی 60 مجرموں کو سزائیں سنائی ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے مزید کہا کہ 9 مئی کے ملزمان کو فوجی تحویل میں لے کر مقدمے کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کی گئی ہے، تمام مجرموں کا قانون اور آئین کے مطابق اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف کی بالادستی اور ریاست کی ناقابل تنسیخ رٹ کو برقرار رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

21 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا کہ فوجی عدالتوں نے مئی 2023 میں ملک گیر فسادات میں ملوث ہونے پر 25 شہریوں کو دو سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کا جائزہ لینے، ملزمان کو تمام قانونی حقوق فراہم کرنے اور مناسب کارروائی مکمل کرنے کے بعد 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔

25 میں سے 14 مجرموں کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جن میں سے بیشتر جناح ہاؤس واقعے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے مزید 60 مجرمان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  1. حسن خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو جناح ہاؤس واقعے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  2. میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو جناح ہاؤس واقعے میں ملوث 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی.

  3. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  4. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سزا دی گئی۔

  5. علی رضا ولد غلام مصطفی کو جناح ہاؤس واقعے میں 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  6. جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  7. جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  8. اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملہ کیس میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  9. پی آر سی مردان واقعے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

10 . ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ واقعے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  1. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم ولد چوہدری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  2. ملتان کینٹ چیک پوسٹ واقعے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  3. چکدرہ قلعہ واقعے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  4. بنوں کینٹ واقعے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  5. پی اے ایف بیس میانوالی واقعے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت کی سزا

  6. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد واقعے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  7. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  8. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  9. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  10. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  11. بنوں کینٹ واقعے میں ملوث اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا

  12. راہوالی گیٹ گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

  13. ملتان کینٹ چیک پوسٹ واقعہ میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمر الدین بھٹہ کو 3 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  14. جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  15. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد واقعہ میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  16. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  17. احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو پی اے ایف بیس میانوالی واقعے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  18. راہوالی گیٹ گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  19. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد واقعہ میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  20. بنوں کینٹ واقعہ میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  21. میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو جناح ہاؤس واقعے میں ملوث 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  22. مدثر حافظ ولد حفیظ اللہ کو جناح ہاؤس واقعے میں 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  23. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  24. بنوں کینٹ واقعے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  25. راہوالی گیٹ گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

  26. پی اے ایف بیس میانوالی واقعے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  27. ہیڈ کوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ واقعے میں ملوث محمد سلیمان ولد سعید غنی جان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  28. اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ واقعے میں ملوث 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  29. اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو چکدرہ قلعہ واقعہ میں 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  30. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد واقعے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  31. وقاص علی ولد محمد اشرف کو جناح ہاؤس واقعے میں ملوث 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  32. امیر زوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو جناح ہاؤس واقعے میں 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  33. سانحہ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  34. ہیڈ کوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ واقعے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  35. راہوالی گیٹ گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث اشر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  36. بنوں کینٹ واقعے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  37. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد واقعے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  38. ملتان کینٹ چیک پوسٹ واقعہ میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  39. راہوالی گیٹ گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  40. بنوں کینٹ واقعے میں ملوث عزت گل ولد میردت خان 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  41. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  42. جناح ہاؤس واقعے میں ملوث جی پی کیپٹن وقاص احمد محسن (ر) ولد بشیر احمد محسن کو 2 سال قید بامشقت کی سنا دی گئی۔

  43. محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو ہیڈ کوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ واقعے میں ملوث 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  44. مین گیٹ ایف سی کینٹ پشاور واقعے میں ملوث محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  45. چکدرہ قلعہ واقعہ میں ملوث رئیس احمد ولد خیستہ رحمان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  46. چکدرہ قلعہ واقعہ میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  47. بنوں کینٹ واقعے میں ملوث نائیک محمد ولد نصراللہ جان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  48. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد واقعے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  49. راہوالی گیٹ گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

  50. بنوں کینٹ واقعے میں ملوث خالد نواز ولد حامد خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

Comments

200 حروف