عالمی مارکیٹ میں منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے پچھلے سیشن کے نقصانات کا ازالہ کردیا،اگرچہ کرسمس کی تعطیلات کے پیش نظر تجارت میں کمی دیکھی گئی تاہم قلیل مدتی مارکیٹ کے لئے کچھ مثبت توقعات نے قیمتوں کو سہارا دیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 47 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 73.10 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 46 سینٹ اضافے سے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 69.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ایف جی ای کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ بینچ مارک کی قیمتوں میں قلیل مدت میں موجودہ سطح کے آس پاس اتار چڑھاؤ ہوگا کیونکہ تعطیلات کے موسم کے دوران پیپر مارکیٹوں میں کام کم ہوجاتا ہے اور مارکیٹ کے لوگ 2024 اور 2025 کے عالمی تیل کے توازن کا واضح منظرنامہ دیکھنے تک سائیڈ لائن پر رہتے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ دسمبر میں رسد اور طلب میں تبدیلیاں اب تک ان کے موجودہ کم مندی کے نقطہ نظر کی توثیق کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پیپر مارکیٹ پوزیشننگ کے لحاظ سے بہت کمزور ہے، کسی بھی سپلائی میں کسی بھی خلل کی وجہ سے اس کے ڈھانچے میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے۔

کچھ دیگر تجزیہ کاروں نے بھی آئندہ چند ماہ میں تیل کی بڑھتی ہوئی طلب کے اشارے کی طرف توجہ دلائی ہے۔

اسپارٹا کموڈیٹیز کے معاون نائب صدر برائے تیل کے تجزیات نیل کراسبی نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ سال کا اختتام بڑے اداروں کے اتفاق رائے کے ساتھ ہو رہا ہے کہ 2025 کے لیے مائع بیلنس کے بارے میں طویل مدتی پیش گوئیاں دم ٹوڑنا شروع ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ای آئی اے کے قلیل مدتی توانائی نقطہ نظر (ایس ٹی ای او) نے حال ہی میں 2025 کے لیے خام تیل کی سپلائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے حالانکہ آئندہ سال بعض اوپیک پلس ممالک کی جانب سے خام تیل کی یومیہ پیداوار بحال کررہے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ چین کی جانب سے آئندہ سال 3 ٹریلین یوآن (411 ارب ڈالر) مالیت کے خصوصی ٹریژری بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ بھی قیمتوں کے لیے مددگار ثابت ہوا۔

او اے این ڈی اے کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار کیلون وانگ نے کہا کہ اس سے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کو 67 ڈالر فی بیرل پر قلیل مدتی سہارا ملنے کا امکان ہے۔

مارکیٹیں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے صارف امریکہ کی معیشت پر بھی نظر رکھیں گی، جس نے راتوں رات اعداد و شمار کا ملا جلا ڈیٹا اسٹرکچر جاری کیا۔

نومبر میں مشینری کی مضبوط طلب کی وجہ سے اہم امریکی ساختہ کیپٹل سامان کے نئے آرڈرز میں اضافہ ہوا، جبکہ نئے گھروں کی فروخت میں بھی بہتری آئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال کے اختتام پر امریکی معیشت مستحکم بنیادوں پرہے۔

Comments

200 حروف