اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024 بروز بدھ کو بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 دسمبر 2024 کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جیسا کہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو دسمبر 2024 کے لیے پیشگی ادائیگیوں اور الاؤنسز/پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت نے مسیحی برادری کے لیے کرسمس کی تقریبات کو آسان بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔

Comments

200 حروف