امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کی صبح غلطی سے اپنے ہی ایک لڑاکا طیارے کو بحیرہ احمر کے اوپر مار گرایا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس کو طیارے سے نکلنا پڑا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ فرینڈلی فائرنگ کے واقعہ کے بعد دونوں پائلٹس کو بچا لیا گیا جن میں سے ایک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

یہ لڑاکا طیارہ ایف/اے-18 ہورنیٹ تھا جو طیارہ بردار جہاز ہیری ایس ٹرومین سے پرواز کر رہا تھا۔

بیان کے مطابق، طیارہ بردار جہاز کی ایک حفاظتی جہاز، میزائل کروز گٹیس برگ، نے “غلطی سے طیارے پر فائر کیا اور اسے نشانہ بنایا۔

بحیرہ احمر ایک سال سے زیادہ عرصے سے فوجی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ امریکی افواج یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہیں، جنہوں نے خطے میں جہازوں کے خلاف حملے کیے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز بحیرہ احمر کے اوپر حوثیوں کے ڈرونز اور میزائلوں پر فائرنگ کی تھی اور صنعا میں کمانڈ اینڈ کنٹرول اور میزائل اسٹوریج سائٹس پر حملہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف