یوکرینی فضائیہ نے بتایا ہےکہ روس نے ہفتے کی شب یوکرین پر رات گئے 113 ڈرون داغے ہیں جس میں سے 57 کو ناکام بنادیا گیا ہے جبکہ 56 ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈرون حملے ناکام ہونے کی وجہ یوکرین پاس موجود الیکٹرانک وار فیئر سسٹم ہے۔
فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ روس نے وسطی یوکرین پر ایک ایس-400 میزائل بھی داغا ہے تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ماسکو یوکرین کے فضائی دفاع کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں یوکرین پر روزانہ درجنوں ڈرون حملے کرتا ہے۔
Comments