اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز پیر 16 دسمبر کو بند رہیں گے۔
اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر (پیر) کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ ایک اور نوٹیفکیشن میں راولپنڈی اور لاہور کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی 16 دسمبر کو اپنے متعلقہ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے اس اعلان کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں ہونے والے حملے کے متاثرین کی یاد میں کیا گیا ہے۔
اس افسوسناک حملے میں، کالعدم دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی نے پشاور میں اسکول پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم کم سن طلبہ شہید ہو گئے تھے۔
حملہ آوروں نے ایک دیوار پار کرنے کے بعد عمارت میں گھس کر طلباء اور اساتذہ کو نشانہ بنایا تھا۔
Comments