وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک کے لیے پاکستان سے تجارتی راہداریاں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں جبکہ بندرگاہوں تک رسائی سے بھی دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان کے سفیر یرژان کاستفین سے ملاقات کے دوران کیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی مصنوعات وسطی ایشیائی ممالک کے لیے بہترین آپشن ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ صنعتی مصنوعات کے تجارتی گراف کو بلند کرنے کے لئے غیر ملکی تاجر برادری کے لئے ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں جہاں ہم ان مصنوعات کو ایک چھت کے نیچے فروخت کے لئے رکھ سکیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے بہتر سے بہتر روڈ انفراسٹرکچر چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے جو معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تاریخ، مذہب اور تہذیب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
پاکستان میں قازقستان کے سفیریرژان کاستفین نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور تجارتی راہداریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تجارتی اور اقتصادی تعلقات قازقستان کے وسیع تر مفاد میں ہیں اور آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں واضح پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے قیام کو خوشگوار اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کو دوطرفہ تعلقات کے لیے مثبت اور خوش آئند قرار دیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments