اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 6 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 12 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بات مرکزی بینک نے جمعرات کو جاری تازہ اعداد و شمار میں بتائی ہے۔

ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.60 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.55 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اعلامیے کے مطاببق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 13 ملین ڈالر کے اضافے سے 12050.8 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی آمد کی بدولت 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

200 حروف