عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1971 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 450 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف