سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا نمایاں اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر کے بڑے اضافے سے 2،693 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2658 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ منگل کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بدھ کو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کی وجہ بڑھتا ہوا جغرافیائی سیاسی تناؤ اور اگلے ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ایک اور کٹوتی کی توقعات ہیں۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2698.47 ڈالر فی اونس رہی اور یہ 25 نومبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی سونے کا فیوچر 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2,734.70 ڈالر رہا۔
Comments