فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 34 بینکوں کو ود ہولڈنگ ٹیکسز کی کٹوتی اور وصولی کے مقصد سے ود ہولڈنگ ایجنٹ قرار دے دیا ہے تاکہ وہ اسنکرونائزڈ ود ہولڈنگ ایڈمنسٹریشن اینڈ پیمنٹ سسٹم (ایس او اے پی ایس) کے ساتھ ضم ہوسکیں۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے منگل کو ایس آر او 2041(آئی)/2024 جاری کیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 34 بینکوں کو ود ہولڈنگ ٹیکسز کی کٹوتی اور وصولی کے لیے ایجنٹ کے طور پر نوٹیفائی کیا تھا تاکہ وہ اس میں بیان کردہ شرائط کے ساتھ سوپس کے ساتھ ضم ہوسکیں۔

سویپ ایجنٹس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 153 (1) (اے) اور 153 (1) (بی) کے تحت وقفے وقفے سے بورڈ کی جانب سے مطلع کردہ تاریخ کے مطابق سویپس پورٹل کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے اور جمع کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

بشرطیکہ مذکورہ تاریخ کو بورڈ کی جانب سے نوٹیفائیڈ کیے جانے تک مذکورہ نوٹیفائیڈ ایس او اے پی ایس ایجنٹ موجودہ ود ہولڈنگ نظام کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 153 (1) (اے) اور 153 (1) (بی) کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی اور جمع کرواتے رہیں گے۔

ایس آر او 2041/2024 کے مطابق ایف بی آر نے درج ذیل بینکوں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ قرار دیا ہے: البرکا بینک (پاکستان) لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ ،عسکری بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، بینک الحبیب لمیٹڈ، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ، بینک آف چائنا لمیٹڈ، سٹی بینک این اے، ڈوئچے بینک اے جی، دبئی اسلامک بینک پاکستان، فیصل بینک لمیٹڈ، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ، انڈسٹریل اینڈ کمشرشل بینک آف چائنا، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک آف پاکستان لمیٹڈ، جے ایس بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، ایم سی بی اسلامی بینک لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ، سامبا بینک لمیٹڈ، سلک بینک لمیٹڈ، سندھ بینک لمیٹڈ، ایس ایم ای بینک لمیٹڈ، سونیری بینک لمیٹڈ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ، سمٹ بینک لمیٹڈ، بینک آف خیبر، بینک آف پنجاب، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف