یونٹی فوڈز نے اہم سرٹیفیکیشن حاصل کرلیا، عالمی بائیو فیول مارکیٹ پرنظریں موکوز
یورپ اور مشرق بعید کے ممالک کو بائیو فیول فیڈ اسٹاک کی برآمد کو ہدف بناتے ہوئے ایک اہم پاکستانی فوڈ مینوفیکچرر یونٹی فوڈز لمیٹڈ نے انٹرنیشنل سسٹین ایبلٹی اینڈ کاربن سرٹیفکیشن (آئی ایس سی سی - ای یو) حاصل کرلیا ہے۔
خوردنی تیل نکالنے، صفائی اور متعلقہ کاروباروں میں مصروف کمپنی نے بتایا کہ اس نے ممکنہ طویل مدتی گاہکوں کو نمونے کی ترسیل کو بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔
پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں یونٹی فوڈز لمیٹڈ نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا کہ وہ پاکستان سے بائیو فیول کے عالمی پروڈیوسرز خاص طور پر پائیدار ایوی ایشن فیول کو برآمد کرنے کے لئے طویل مدتی آف ٹیک معاہدوں کے لئے بات چیت کے آخری مرحلے میں ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے کمپنی نے انٹرنیشنل سسٹین ایبلٹی اینڈ کاربن سرٹیفکیشن (آئی ایس سی سی- ای یو) حاصل کیا ہے اور ممکنہ طویل مدتی آف ٹیکرز (صارفین) کو نمونے کی ترسیل کی ہے جسے بہت سراہا گیا ہے۔
یونٹی فوڈز لمیٹڈ
کمپنی کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیشن اور اس کے بعد آف ٹیک کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے سے توقع ہے کہ کمپنی یورپی یونین اور مشرق بعید کے صارفین کو برآمدات کی بنیاد پر اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ایس سی سی-یورپی یونین سرٹیفیکیشن سسٹم کو مختلف سپلائی چینز میں پائیداری، گرین ہاؤس گیس میں کمی اور ٹریس ایبلٹی کی ضروریات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر حیاتیاتی توانائی، خوراک، فیڈ، اور کیمیائی صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے.
یونیٹی فوڈز لمیٹڈ کو 1991 میں کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ، 2017) کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں شامل کیا گیا تھا اور بعد ازاں 16 جون 1991 کو اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمی کو یارن مینوفیکچرنگ سے خوردنی تیل نکالنے، ریفائننگ اور متعلقہ کاروباروں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
Comments