اشرافیہ کا قبضہ
معاشی لحاظ سے اشرافیہ وہ افراد یا گروہ ہوتے ہیں جو صرف بغیر کسی اصول کے اپنے فائدے کیلئے کام کرتے ہیں، یعنی وہ صرف مادی فوائد (دولت) حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوتے ہیں، جبکہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں کوئی مناسب یا حقیقی شراکت نہیں کرتے۔
پاکستان میں انتظامیہ کے مختلف ادوار میں اشرافیہ کی قیادت رہی ہے، جن میں کاروباری نمائندے (خصوصاً مینوفیکچرنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے، جنہوں نے اپنی اثرورسوخ کو مستحکم کرنے کے لیے طاقتور ایسوسی ایشنز قائم کی ہیں اور اولیگارک کی طرح کام کرتے ہیں)، جاگیردار جو زرعی شعبے پر یکساں انکم ٹیکس عائد کرنے کی کوششوں کو کامیابی سے روک چکے ہیں، وہی ٹیکس کی شرح جو تنخواہ دار طبقے پر عائد کی جاتی ہے، تھوک فروش (آرٹیاں) اور خوردہ فروش جو خود کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوششوں کو ناکام بنا چکے ہیں،اور وہ افراد جو طاقتور اداروں سے وابستہ ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا میں ایلیٹ کیپچر کا بحران کے عنوان سے اپنے مضمون میں معروف تھنک ٹینک اسٹیمسن سینٹر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے تبصرے سے بھی پریشان کن بات سامنے آئی ہے کہ یہ مختلف گروہ ایک دوسرے سے متصادم، مخصوص اور یکطرفہ نظر آتے ہیں، لیکن “مذاکرات کے عمل میں اشرافیہ سے اشرافیہ کے درمیان تعاون، شمولیت اور باہمی مفاد کا تبادلہ لازمی طور پر ریاست کے استخراجی افعال کو برقرار رکھنے کے لیے جنم لیتا ہے۔
یہ حقیقت سالانہ ہمارے بجٹ میں واضح طور پر نظر آتی ہے، جہاں اخراجات کی شرح تقریباً وہی رہتی ہیں اور آمدنی کے ذرائع موجودہ ٹیکس دہندگان کا مسلسل استحصال کرتے ہیں۔
رواں سال کے بجٹ میں، جو اس وقت تیار کیا گیا جب معیشت انتہائی نازک حالت میں تھی، موجودہ اخراجات میں 21 فیصد کا غیر ضروری اضافہ کیا گیا، جبکہ سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا، حالانکہ یہ صرف 7 فیصد ورک فورس کو شامل کرتے ہیں۔ دوسری جانب، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص رقم، جو غریب اور کمزور افراد (جو حیرت انگیز طور پر 41 فیصد غربت کی سطح تک پہنچ چکے ہیں) کی مدد فراہم کرنے والا واحد پروگرام ہے، صرف 3 فیصد رہی، حالانکہ حکومت کے دعوے کے مطابق اس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال کے بجٹ میں براہ راست ٹیکس ریونیو کو ایف بی آر کی کل وصولیوں کا 42 فیصد قرار دیا گیا تھا تاہم اس رقم کا 75 سے 80 فیصد سیلز ٹیکس موڈ میں لگائے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکسز سے حاصل کیا جاتا ہے، جو ایک بالواسطہ ٹیکس ہے جس کا اثر امیروں کے مقابلے میں غریبوں پر زیادہ ہوتا ہے۔
آڈیٹر جنرل نے سفارش کی کہ وزارت خزانہ کے انتظامی کنٹرول میں ایف بی آر اس وصولی کو براہ راست ٹیکس کے طور پر غلط انداز میں پیش کرنے سے باز رہے حالانکہ واضح طور پر اس مشورے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
بقیہ وصولیاں بالواسطہ ٹیکسز سے حاصل کی جاتی ہیں، اور یہی ایک وجہ ہے کہ مہنگائی میں کمی کا جو خوشگوار تاثر ہے، وہ عوامی سطح پر محسوس نہیں ہوتا۔
واضح طور پر کچھ بدلا ہے کیونکہ ایلیٹ کی گرفت کو ختم کرنے کے لیے آوازیں نہ صرف عوام کے اندر سے بلکہ قرض دینے والوں، یعنی کثیر الجہتی اور دو طرفہ اداروں سے بھی بلند ہورہی ہیں۔ اسٹمسن سینٹر کا دعویٰ ہے کہ “بین الاقوامی نظام میں ہونے والی تبدیلیوں اور پاکستان کی اس میں پوزیشن نے پاکستان کے ایلیٹس کی اہمیت کو کم کر دیا ہے، جو ماضی کی کامیابیوں پر انحصار کرتے تھے۔
اشرافیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے فائدے کو ترجیح دینے کے بجائے اندرونی ساختی اصلاحات کی طرف توجہ دیں، جو خاص طور پر ایلیٹ کی گرفت کو ہدف بناتی ہوں۔“ یہ تجویز ان دستاویزات میں ظاہر کیے گئے خیالات سے ہم آہنگ ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ویب سائٹ پر جاری 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے بارے میں اپ لوڈ کی گئی ہیں۔(1) ٹیکس پالیسی اصلاحات: ان اصلاحات میں محصولات کی وصولی کو آسان بنانے اور ٹیکس نظام کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اہم اقدامات میں استثنیٰ اور ترجیحی سلوک کو ختم کرنا شامل ہے تاکہ بگاڑ کو کم کیا جا سکے۔ (2) زرعی اجناس میں طویل عرصے سے حکومتی مداخلت نے اس شعبے کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کیا ہے اور پاکستان کی درمیانی مدت کی صلاحیت کو نقصان پہنچایا ہے۔
زرعی شعبے میں حکومت کی قیمتوں کا تعین اور خریداری کے عمل نے صارفین کی تبدیل ہوتی ہوئی ضروریات کے مطابق ردعمل دینے میں رکاوٹ ڈالی ہے، قیمتوں کی بے ترتیبی، ذخیرہ اندوزی، اختراعات کے لیے حوصلہ شکنی، وسائل کی غلط تقسیم اور مالی استحکام پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔ (3) چونکہ وسائل کم پیداواری سرگرمیوں کی وجہ سے تیزی سے غلط طور پر مختص کیے گئے تھے ، جن کے منافع کو ریاست کی حمایت حاصل تھی ، لہذا وقت کے ساتھ ساتھ ذاتی مفادات سے مزید مدد کا مطالبہ بڑھتا گیا۔ اور (4) پرائمری اخراجات کو 16,176 ارب روپے (جی ڈی پی کا 13.3 فیصد) تک محدود رکھتے ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ ترجیحی سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے جگہ محفوظ رکھی گئی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments