وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا موقف 24 کروڑ پاکستانیوں کی آواز ہے۔
لاہور میں وزیر داخلہ اور پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ہر پاکستانی کی نمائندگی کی ہے۔
محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے آتی ہے اور باقی سب کچھ اس کے بعد ہے۔
اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ پی سی بی ملک میں اس اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کرکٹ کی کامیابی اصلی ہدف ہے۔
انہوں نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے مثبت خبروں کی امید ظاہر کی۔
Comments