عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 2632 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

یادر ہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف