ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق 5 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 25.15 فیصد کمی، چکن کی قیمت میں 9.90 فیصد کمی، دال ماش کی قیمت میں 1.67 فیصد کمی، دال چنا کی قیمت میں 0.73 فیصد کمی، آٹے کی قیمت میں 0.71 فیصد کمی، دال مسور کی قیمت میں 0.46 فیصد کمی اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مہنگائی میں سالانہ 3.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ بنیادی طور پر خواتین کے سینڈلز (75.09 فیصد)، چنا دال (65.64 فیصد)، مونگ (37.83 فیصد)، پاؤڈر دودھ (25.74 فیصد)، بیف (23.77 فیصد)، ٹماٹر (17.93 فیصد)، لہسن (17.44 فیصد)، آلو (17.31 فیصد)، گیس چارجز (15.52 فیصد)، شرٹنگ (15.03 فیصد)، پکائی ہوئی دال (15.02 فیصد) اور جارجیٹ (13.07 فیصد) کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے، جبکہ گندم کے آٹے (35.40 فیصد)، مرچ پاؤڈر (20.00 فیصد)، ڈیزل (10.77 فیصد)، پٹرول (10.33 فیصد)، مسور دال (9.66 فیصد)، باسمتی چاول (7.86 فیصد)، چائے لیپٹن (7.53 فیصد)، چکن (7.34 فیصد)، بجلی کے چارجز (6.96 فیصد)، روٹی (5.99 فیصد) اور پیاز (4.55 فیصد) کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران 51 اشیاء میں سے 18 (35.29 فیصد) اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 (19.61 فیصد) اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 (45.10 فیصد) اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

زیر غور ہفتے کے لئے ایس پی آئی 322.91 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے اسی عرصے کے دوران 324 پوائنٹس تھا۔

17 ہزار 732 روپے، 17 ہزار 732 سے 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 سے 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 سے 44 ہزار 175 روپے اور 44 ہزار 175 روپے کی آمدن والوں کے لیے ایس پی آئی میں بالترتیب 0.44 فیصد، 0.45 فیصد، 0.39 فیصد، 0.38 فیصد اور 0.28 فیصد کمی ہوئی۔

Comments

200 حروف