بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی سطح پر جمعے کے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور 10 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،635 ڈالرہوگئی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments