شام میں جاری خانہ جنگی سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں کو شام کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
2011 ء میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد شام کا دوسرا بڑا شہر حلب اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل شہر حما بشارالاسد انتظامیہ کے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔
جمعے کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں باغیوں کے رہنما نے کہا ہے کہ شام میں باغی افواج کا مقصد بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں حالیہ پیش رفت اور بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صورتحال بہتر ہونے تک غیر ضروری سفر یا شام کا دورہ کرنے سے گریز کریں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں موجود پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں اور دمشق میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔
دفتر خارجہ نے شام میں موجود پاکستانی شہریوں پر احتیاط برتنے کیلئے زور دیا ہے جبکہ انہیں یہ تاکید بھی کی ہے کہ درج ذیل تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔
سیل / واٹس ایپ:
+963 822 127 987
+963 990 138 927
ای میل:
Comments