مارکٹس
سعودی ترقیاتی فنڈ نے ڈپازٹ شدہ 3 ارب ڈالر کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی، اسٹیٹ بینک
- ایس ایف ڈی کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ابتدائی طور پر 2021 میں کیا گیا تھا تاہم 2022 اور 23 میں اسے رول اوور کیا گیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 5 دسمبر 2024 کو میچور ہونے والے 3 ارب ڈالر کے ذخائر کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی۔
3 ارب ڈالر کا ڈپازٹ معاہدہ ابتدائی طور پر 2021 میں ایس ایف ڈی کے ساتھ دستخط کیا گیا تھا اور بعد ازاں 2022 اور 2023 میں اس کو رول اوور کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کی معاشی نمو اور ترقی میں مدد ملے گی۔
یہ پیش رفت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔
Comments