لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کو 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ ہوئی، جس کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کھاریاں کا قریبی علاقہ ہے۔
زلزلے کا مرکز 73.82 مشرقی طول بلد اور 32.88 شمالی طول بلد پر تھا۔
فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ 13 نومبر کو خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، کوہاٹ، بونیر، سوات، صوابی اور لنڈی کوتل میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔
Comments