عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2640 ڈالرفی اونس کی سطح پرمستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2لاکھ 75 ہزار200 روپے پر مستحکم رہا۔
اس طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار940 روپے پربرقرار رہا۔
یادر ہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3400 روپے پر برقرار رہی ۔
Comments