پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ون واٹر سمٹ میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ریاض میں ون واٹر سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ...
شائع December 3, 2024
PM leaves for Saudi Arabia to participate in ’One Water Summit‘

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ون واٹر سمٹ میں شرکت کریں گے۔

یہ سمٹ سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور ورلڈ بینک کی مشترکہ کوشش ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر پانی کے وسائل کے انتظام کے لیے عالمی تعاون اور ہم آہنگ بین الاقوامی حکمتِ عملی کو فروغ دینا ہے، اس کے ذریعے اعلیٰ سطح پر سیاسی عزم کو مضبوط بنایا جائے گا۔

سمٹ میں وزیر اعظم ایک گول میز کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے جس میں تازہ آبی وسائل اور ویٹ لینڈز کے تناظر میں بحالی، تحفظ اور موافقت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی جانب سے آبی تحفظ کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف مضبوط ہونے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے، ذریعہ معاش پیدا کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلابوں، بے ترتیب اور شدید موسمی پیٹرن اور آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پر گرمی کے دباؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی شریک رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

Comments

200 حروف