عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے پر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے کی کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں منگل کو اضافہ ہوا، جس کی وجہ اس ماہ امریکی شرح سود میں کمی کی بڑھتی ہوئی توقعات ہیں۔
Comments