نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرا کی کونسل کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو مشہد روانہ ہو گئے۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم ای سی او چارٹر پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور ریل اور روڈ نیٹ ورک کی ترقی، ویزا نظام کو آزاد بنانے اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانے کے ذریعے خطے میں زیادہ سے زیادہ رابطے کے امکانات کو اجاگر کریں گے۔

اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر پاکستان کے تحفظات کا بھی اعادہ کریں گے جو علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وہ ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کریں گے۔

نائب وزیر اعظم وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزراء اور دیگر معززین سے ملاقاتیں کریں گے۔

Comments

200 حروف