عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2،633 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 1457 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں گر گئیں، جس کی وجہ مضبوط امریکی ڈالر اور منافع کمانے کے رجحان کو قرار دیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار اہم امریکی اقتصادی اعداد و شمار کے منتظر ہیں تاکہ فیڈرل ریزرو کی مالیاتی پالیسی کے حوالے سے اشارے حاصل کیے جا سکیں۔
Comments