کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں...
شائع November 28, 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ 8 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کے روز روپیہ 277.96 روپے پر بند ہوا تھا.

بین الاقوامی سطح پر یورو جمعرات کو مرکزی بینک کے پالیسی ساز کی جانب سے سخت بیانات کے بعد چار ماہ میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ جاپان کی جانب سے دسمبر میں شرح سود میں اضافے کے بڑھتے ہوئے دعووں کی وجہ سے ین کیلئے یہ تین ماہ میں مضبوط ترین ہفتہ رہا۔

ان اقدامات نے امریکی تھینکس گیونگ کی تعطیلات کی وجہ سے ہفتے کے باقی حصوں میں کم تجارت کے امکان سے قبل ڈالر کی بحالی کو روک دیا۔

ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ ماہ کے آخر کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد کارپوریٹ ڈالر کی خریداری میں کمی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور امریکی ڈالر انڈیکس راتوں رات تقریبا 0.8 فیصد گر کر 106.13 پر بند ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکی ذاتی کھپت کے اخراجات میں 0.2 فیصد ماہانہ اضافے کے ساتھ توقعات کے مطابق اضافہ ہوا جس کے بعد راتوں رات امریکی پیداوار میں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔

جمعرات کے روز ایشیائی ٹریڈنگ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جب ملک میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات سے قبل امریکی پٹرول کے حصص میں اچانک اضافے سے موٹر ایندھن کے سب سے بڑے صارفین میں طلب پر تشویش پیدا ہوگئی۔

برینٹ کروڈ فیوچر 4 سینٹ یا 0.1 فیصد کی کمی سے 72.79 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کمی کے ساتھ 68.71 ڈالر فی بیرل رہا۔

امریکی تعطیلات کی وجہ سے ٹریڈنگ محدود رہنے کی توقع ہے۔

Comments

200 حروف