کراچی میں کے الیکٹرک کے 120 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ کے لیے کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے کے الیکٹرک کو سب سے کم ٹیرف بولی موصول ہوئی ہے۔
کیپکو نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کے الیکٹرک کے مجوزہ سولر پراجیکٹ کے لیے کمپنی کی جانب سے 120 میگاواٹ کے مجوزہ سولر پراجیکٹ کے لیے 9.8319 روپے فی کلو واٹ (288.65 روپے فی کلو واٹ کے ریفرنس ایکسچینج ریٹ پر 3.4061 سینٹ فی کلو واٹ) کے مجوزہ بولی ٹیرف پر سب سے کم بولی ہے۔
کیپکو کے مطابق، اس منصوبے کے لیے مسابقتی بولی کے عمل کو کے الیکٹرک نے نیپرا (الیکٹرک پاور پروکیورمنٹ ریگولیشنز) 2022 کے تحت مکمل کیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کو منصوبے کا باقاعدہ اجرا کے الیکٹرک کی نیلامی اور تشخیصی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر نیپرا کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
اس سے قبل اکتوبر میں کے الیکٹرک کو اس کے 220 میگاواٹ کے ہائبرڈ منصوبے کے لیے کینیڈا کی قابل تجدید توانائی کمپنی سے 8.9189 روپے فی یونٹ کی ”ملک کی سب سے کم ٹیرف بولی“ موصول ہوئی تھی۔
یہ پیش رفت کے الیکٹرک کو سندھ کے علاقے دھابیجی میں 220 میگاواٹ کے سائٹ نیوٹرل ہائبرڈ منصوبے کے لیے سات بولیاں موصول ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔
اس وقت پاور یوٹیلٹی نے کہا تھا کہ وہ 2024 کی پہلی ششماہی میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی منظوری کے بعد قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مسابقتی بولی کے عمل پر کام کر رہی ہے۔
ان منصوبوں کے اجراء کے ساتھ ہی کے الیکٹرک ایک پائیدار اور امید افزا مستقبل کی جانب گامزن ہے جس کا مقصد 2030تک قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک بڑھانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے مرحلے کے طور پرکے الیکٹرک منظوری کے لیے نیپرا کو بولی کی تشخیص کی رپورٹ پیش کرے گا۔
کے-الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو بجلی کی ایسی واحد کمپنی ہے جو پیدوار اور تقسیم کی خدمات خود ہی سرانجام دیتی ہے، یہ کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔
کمپنی کے اکثریتی حصص (66.4 فیصد) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں جو سرمایہ کاروں کی ایک کنسورشیم ہے جس میں سعودی عرب کی الجمع پاور لمیٹڈ، نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ)، کویت اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپیٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔
دوسری جانب، کیپکو ایک بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے جو کوٹ اڈو، ضلع مظفرگڑھ، پنجاب میں 1,600 میگاواٹ کی نصب شدہ صلاحیت کے ساتھ پندرہ جنریٹنگ یونٹس والے ملٹی فیول پاور اسٹیشن کی مالک، آپریٹ اور دیکھ بھال کرتی ہے۔
Comments