پاکستان اور بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
پاکستان اور بیلاروس نے منگل کو اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کے تمام پہلوؤں میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں بے حد مددگار ثابت ہوگا۔
صدر لوکاشینکو پیر کو پاکستان پہنچے اور ان کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے کیا۔
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت و تعاون بڑھانے کیلئے 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پیر کو اسلام آباد میں پاکستان بیلاروس بزنس فورم کے دوران دوطرفہ تجارت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے 8 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر برائے توانائی الیکسی کشنرینکو نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
Comments