مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 657 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی۔
ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
پیر کو سونے کی بین الاقوامی قیمت میں کمی ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق سونے کی فی اونس کی قیمت 2672 ڈالرریکارڈ کی گئی ۔ کاروباری دن کے دوران اس میں 43 ڈالرکی کمی واقع ہوئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 3 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر پیر کو سونے کی قیمتیں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح سے کم ہوئیں کیونکہ سرمایہ کاروں نے منافع بک کیا اور ٹریڈرز نے فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کے لئے اپنی توقعات کو ایڈجسٹ کیا اور شرح سود کے نقطہ نظر کا جائزہ لینے کے لئے مزید اعداد و شمار کا انتظار کیا۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 2695.79 ڈالرفی اونس رہی۔
امریکی سونے کا فیوچر 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 2,697.90 ڈالر رہا۔
Comments