بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہورہا ہے۔
بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیراعظم شہبازشریف سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ۔
قبل ازیں بیلاروس کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچ گیا جس میں اعلیٰ حکومتی حکام اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
گزشتہ ماہ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوفچینکو نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments