کاسا-1000 پاور ٹرانسمیشن سسٹم، جے ڈبلیو جی آج عالمی بینک اور آئی ایف آئی کے نمائندوں سے ملے گا
- جے ڈبلیو جی کے اجلاس کا بنیادی مقصد کاسا-1000 پاور ٹرانسمیشن سسٹم کی تعمیر کی تکمیل اور دیگر متعلقہ امور پر پیش رفت سے متعلق متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کاسا -1000 پر مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) 21 سے22 نومبر، 2024 کو استنبول (ترکیہ) میں عالمی بینک اور دیگر آئی ایف آئیز اور عطیہ دہندگان کے ساتھ ملاقات کرے گا۔
جے ڈبلیو جی کے اس اجلاس کا بنیادی مقصد کاسا-1000 پاور ٹرانسمیشن سسٹم کی تعمیر کی تکمیل اور دیگر متعلقہ امور پر پیش رفت سے متعلق متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
کاسا 1000 کا آغاز 2006 میں ہوا تھا اور رکن ممالک نے 2008 میں اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس منصوبے کے تحت کرغزستان اور تاجکستان سے ہر سال یکم مئی سے 30 ستمبر تک دستیاب اضافی بجلی کو افغانستان اور پاکستان منتقل کیا جائے گا اور اس میں اے سی اور ڈی سی تنصیبات کی ترقی، فنانسنگ، تعمیر، ملکیت اور آپریشن شامل ہیں۔
ان مالیاتی اداروں میں ورلڈ بینک، یو ایس ایڈ، آئی ڈی بی (1.2 ارب ڈالر) پاکستان (22 کروڑ ڈالر) شامل ہیں۔ لائنوں میں پاکستان سے سی اے آر ایس (تجارتی معاہدے سے مشروط) تک موسم سرما میں ٹرانسمیشن سسٹم کو استعمال کرنے کی دو طرفہ ٹرانسمیشن کی صلاحیت موجود ہے۔ توانائی کی ادائیگی یونٹ ڈلیوری کی بنیاد پر ہوتی ہے اور ٹیرف میں پیداوار اور ترسیل شامل ہے۔
کاسا کے پاس 10 معاہدے ہیں جن میں 5 ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے شامل ہیں، جو مسابقتی بولی کے ذریعے دیئے جاتے ہیں اور کنسلٹنٹ کی تصدیق کے بعد فنڈنگ ایجنسیوں کے ذریعہ براہ راست ادائیگی کی جاتی ہے۔ افغانستان کی صورت حال عطیہ دہندگان کی براہ راست امداد کو محدود کرتی ہے اور عالمی بینک اور یو ایس ایڈ کی جانب سے آئی اے جی کو فنڈز روکنے کی وجہ سے تعمیراتی اور ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔
تاجکستان کے وزیر توانائی اور عالمی بینک اور کاسا سیکریٹریٹ کے نمائندوں کے درمیان 3 نومبر 2023 کو ایک ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں افغانستان میں سرگرمیوں کی بحالی کے بارے میں استنبول میں 12 جون 2023 کو ہونے والے ڈبلیو جی اجلاس کے ایجنڈا آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاجکستان نے کہا کہ افغانستان کے علاوہ کاسا ممالک تکمیل کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ معطل کر دی گئی ہے، کاسا ممالک میں قرضوں پر فنانسنگ کی ادائیگی شروع ہو چکی ہے اور کنٹریکٹرز معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تین ممالک کے وزراء نے 4 اور 5 دسمبر 2023 کو دبئی میں ایک اجلاس کے دوران عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے دوبارہ بات چیت کرے بصورت دیگر دیگر ممالک میں بنائے گئے اثاثے پھنسے رہیں گے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے اپنی فنڈنگ جاری رکھی ہے اور قرضوں کی ادائیگی پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ تاہم ، جب تک بجلی کی ترسیل فعال نہیں ہوتی اس وقت تک اس سے متوقع فوائد پیدا نہیں ہوں گے۔ یہ افغانستان کے لئے سرگرمیوں کی بحالی اور فنڈز کے اجراء کے لئے عالمی بینک پر منحصر ہے۔
عالمی بینک نے 7 سے 8 مارچ 2024 کو استنبول میں ڈبلیو جی اجلاس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ 15 فروری، 2024 کو اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایک نئے نقطہ نظر کی توثیق کی ہے جس کے تحت 300 ملین امریکی ڈالر کے فنڈز طالبان کے کنٹرول سے باہر دستیاب کرائے جاسکتے ہیں۔ دا افغانستان بریشنا شیرکٹ (ڈی اے بی ایس) نے اس شرط کی تصدیق کی ہے۔ ڈی اے بی ایس کاموں کی بحالی اور تکمیل کے لئے ٹائم لائن فراہم کرنے کے لئے ٹھیکیداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہے اور اس نے اپنے ٹھیکیداروں اور کنسلٹنٹس کو فورس میجر کی واپسی کے خطوط جاری کیے ہیں۔
صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹھیکیداروں کی جانب سے تعمیراتی کام کی تکمیل کی تاریخ تجویز کی جائے گی۔ ای پی سی کنٹریکٹرز (کے پی ٹی ایل اور کے ای سی) نے عندیہ دیا ہے کہ جیسے ہی بقایا جات کی ادائیگی اور فارورڈ فنڈنگ کی تصدیق پر اتفاق ہوگا وہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں گے۔ 50 ملین امریکی ڈالر میں سے 44 ملین ڈالر ٹھیکیداروں کو ادا کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 100 فیصد میٹریل اچھی حالت میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں کام مہینوں کے اندر دوبارہ شروع ہونا ہے اور ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل 2026 تک متوقع ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments