پاکستان

حکومت کا برآمدات پر مبنی ترقی کا عزم

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز کی ملاقات
شائع November 20, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کو پائیدار اور برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے معاشی ترقی کے فروغ اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے اقتصادی منصوبے اور اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دوستی اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کان کنی، آئی ٹی، تیل و گیس، زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار جیسے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔

وزیر خزانہ نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے اقتصادی منصوبے اور اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران حاصل ہونے والی معاشی کامیابیوں کا ذکر کیا اور معیشت کو پائیدار، برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے موسمیاتی محاذ پر پاکستان کو درپیش چیلنجز اور پائیدار حل کے ذریعے موسمیاتی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے موسمیاتی فنانسنگ اور استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

سفیر ڈی ویریز نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے تاکہ وہ میچ کھیل سکیں اور پاکستان کی کرکٹ کی صلاحیتوں سے سیکھ سکیں۔

انہوں نے اہم اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بھی سراہا اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا یقین دلایا۔

Comments

200 حروف