پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزارتِ دفاعِ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا ویسٹرن تھیٹر کمانڈ نومبر کے آخر سے دسمبر کے وسط تک پاکستان میں اپنی فوجیں بھیجے گا تاکہ مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشق میں حصہ لے سکے۔
کوڈڈ ”واریئر-8“ نامی اس مشق میں انسداد دہشت گردی کے مشترکہ کلیئرنس اور اسٹرائیک آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں فریق مختلف مہارتوں میں کثیر سطحی اور مخلوط تربیت میں حصہ لیں گے اور حقیقی جنگی عمل کے مطابق فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
چائنا ملٹری آن لائن کے مطابق رواں سال کی یہ مشق چینی اور پاکستانی افواج کے درمیان آٹھویں مشترکہ مشق ہے۔
اس کا مقصد عملی تبادلوں اور تعاون کو مستحکم ، بڑھانا اور انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائیوں کے انعقاد کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
Comments