عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2623 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3ہزار 600 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 3 ہزار 86 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں منگل کو ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی جبکہ مارکیٹ کو امریکی شرح سود کے نقطہ نظر کے اشارے کے لئے فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کے تبصرے کا انتظار تھا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2623.54 ڈالر فی اونس رہی جو 12 نومبر کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ پیر کو قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

200 حروف