عالمی بلین مارکیٹ میں نرخ گرنے کے بعد جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 716 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے ہوگئی۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو سونے کی بین الاقوامی قیمت میں کمی ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2552 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف