پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت میری ٹائم افیئرز نے مارسک کے حکام کو ان کے آپریشنز کو آسان بنانے اور کام میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، کیونکہ پاکستان ڈنمارک کی کمپنی کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر نظر یں جمائے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے رواں سال اگست میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اے پی ملر - مارک اے / ایس ، جسے عام طور پر ڈنمارک کی شپنگ اور لاجسٹکس کمپنی مارسک کے نام سے جانا جاتا ہے ، 2 بلین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے شپنگ کے شعبے میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف اور قیصر احمد شیخ نے بعد ازاں اکتوبر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے 12 نومبر 2024 کو طے شدہ دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بات چیت کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزارت میری ٹائم افیئرز کے مطابق، قیصر احمد شیخ نے پیر کو اجلاس میں کہا، “ہم مارسک لائن کے ساتھ کام کرنے اور ان کی سرمایہ کاری کے لئے ہموار اور موثر عمل کو یقینی بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا، “ڈنمارک کی فرم کے ساتھ معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے۔

قیصر شیخ نے مزید کہا کہ شراکت داری کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور پیر کو ہونے والی ملاقات ”باضابطہ معاہدے سے قبل دونوں فریقوں کے درمیان ایک واضح اتفاق قائم کرنے میں اہم ہے“۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تعاون سے مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی اور پاکستان کے میری ٹائم انفراسٹرکچر کی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارسک لائن کے حکام نے حکومت پاکستان اور وزارت میری ٹائم افیئرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کی اس بڑی پیش رفت سے پہلے مطمئن ہیں۔

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان چوتھی بار حکومتی سطح پر مشاورت

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دو طرفہ حکومتی مشاورت کا چوتھا دور پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔

اہم علاقائی اور عالمی پیشرفتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) سفیر شفقت علی خان نے کی جبکہ ڈنمارک کی جانب سے وفد کی قیادت وزیر خارجہ برائے خارجہ پالیسی سفیر لیبٹ زلمر جانز نے کی۔

دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور کثیر الجہتی فورمز سمیت باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس سال پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے پر بھی اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک ستمبر 2022 میں دستخط شدہ گرین فریم ورک انگیجمنٹ معاہدے کے فریم ورک کے اندر گرین ٹیکنالوجیز میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے۔

Comments

200 حروف