فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2023-24 کے دوران سگریٹ سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 237 ارب روپے وصول کیے جب کہ مالی سال 2022-23 میں 142 ارب روپے وصول کئے گئے تھے،جو 95 ارب روپے یا 70 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران مقامی فروخت پر سگریٹ سے سیلز ٹیکس وصولی 60.664 ارب روپے رہی جو 36.926 ارب روپے کے مقابلے میں 54.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

ایف ای ڈی سے خالص وصولی میں 56.1 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ مالی سال میں 369.9 ارب روپے سے بڑھ کر 2023-2024 میں 577.4 ارب روپے ہو گئی۔

نتیجتا ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولیوں میں ایف ای ڈی کا حصہ 5.2 فیصد سے بڑھ کر 6.2 فیصد ہوگیا۔ ایف ای ڈی کی آمدنی میں اہم شراکت داروں میں سگریٹ ، سیمنٹ ، مشروبات / کھانے کی اشیاء اور فضائی سفر جیسے شعبے شامل ہیں۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق، کنسنٹریٹس اور موٹر گاڑیوں کے علاوہ تمام بڑے شعبوں نے موجودہ مالی سال میں مثبت ترقی دیکھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف