کاروبار اور معیشت

ہنڈائی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

ہنڈائی نشاط موٹر نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔ سانتا ایف ای ہائبرڈ اے ڈبلیو ڈی...
شائع November 9, 2024

ہنڈائی نشاط موٹر نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔

سانتا ایف ای ہائبرڈ اے ڈبلیو ڈی سگنیچر کی قیمت میں سب سے زیادہ 8 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر ایک کروڑ 38 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

جبکہ سانتا ایف ای ہائبرڈ ایف ڈبلیو ڈی اسمارٹ کی قیمت 5 لاکھ روپے کی کمی کے بعد 1 کروڑ 24 لاکھ 90 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی ۔

مزید برآں مقبول کراس اوور ایس یو وی ٹکسن اے ڈبلیو ڈی بلیک سنگل ٹون کی قیمت 2 لاکھ روپے کمی کے بعد اب 87 لاکھ 84 ہزار روپے میں فروخت ہوگی جب کہ اس کا بیج ٹو ٹون ورژن اب 87 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

کمپنی نے ٹکسن ایف ڈبلیو ڈی جی ایل ایس اسپورٹ اور ٹسکن ایف ڈبلیو ڈی جی ایل ایس کی قیمتوں میں بھی 2،2 لاکھ روپے کمی کرکے بالترتیب 80 لاکھ 80 ہزار روپے اور 71 لاکھ 15 ہزار روپے کردی ہیں۔

ماہرین نے اس کمی کو کئی عوامل سے منسوب کیا ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے ہیڈ آف ایکوٹیز طاہرعباس نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حالیہ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے جبکہ مارکیٹ میں پلیئرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے مسابقت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے نتیجے میں کمپنیاں مسابقتی قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ ان میں سے بہت سی گاڑیوں کے نئے ماڈلز موجود ہیں اور جب بھی نئے ماڈلز جاری کیے جاتے ہیں تو انونٹری کو صاف کرنے کے لیے اکثر آؤٹ گوئنگ ماڈل میں قیمتوں میں کمی کی پیشکشیں کی جاتی ہیں۔

اس طرح، انونٹری کو صاف کیا جاتا ہے جس سے جدید ترین ماڈل کے لانچ کے لئے جگہ پیدا ہوتی ہے.“

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کے اجراء سے بھی کمپنیوں کو مشکل ہورہی ہے۔ لہذا یہ پروموشنل آفرز کمپنیوں کو فروخت کو بحال کرنے میں مدد کریں گی۔

چند روز قبل وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ملک میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے رواں ماہ کے آخر تک الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لئے 4 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

Comments

200 حروف