عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2683 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1715 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے کی نمایاں کمی سے 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔

عالمی سطح پر جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے سہ ماہی کی شرح سود میں متوقع کمی اور مستحکم معاشی نمو ہے۔

گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی دوڑ جیتنے کے بعد ہونے والے نقصانات کی تلافی ہوئی۔

Comments

200 حروف