عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2735 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 700 روپے کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے محفوظ اثاثوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

200 حروف