ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ کی جانب سے تہران اور خطے میں اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف حملوں کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے حوثیوں، لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی حماس کے اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت دونوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ ایران، ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Comments

200 حروف