عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 2752 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 3 ہزار 430 روپے ہوگئی۔

بدھ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف