فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اکتوبر 2024 ء کے دوران 980 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 877 ارب روپے جمع کیے جو 103 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔
ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے پہلے چار ماہ کے دوران 3 ہزار 440 ارب روپے جمع کیے ہیں جب کہ جولائی تا اکتوبر ہدف 3 ہزار 636 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جو 196 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔ ایف بی آر کو مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران 230 ارب روپے کے شارٹ فال کی توقع ہے۔
دریں اثناء چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر برآمد کنندگان کے 30 ستمبر 2024 ء تک پروسیس کئے گئے 32 ارب روپے مالیت کے تمام زیر التواء سیلز ٹیکس ریفنڈز آرڈرز یکم نومبر 2024ء کو جاری کئے جائیں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments