اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھ کر 25 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.05 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.89 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والے کارروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 156.4 ملین ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں حالیہ اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے رقوم کی آمد کی وجہ سے ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے گزشتہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 37 ماہ کی مدت پر مشتمل قرض پروگرام توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کی منظوری ملنے کے بعد آئی ایم ایف سے 760 ملین ڈالر کی اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کی پہلی قسط وصول کی تھی جو 1.03 بلین ڈالر کے مساوی ہے۔
پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کی ٹیم نے 12 جولائی کو 5,320 ملین سعودی رالھ (یا تقریبا 7 بلین امریکی ڈالر) کے مساوی رقم میں ای ایف ایف پر اسٹاف لیول کا معاہدہ کیا تھا۔
Comments