وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سعودی ہم منصب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئی) فورم کے موقع پر ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا جو تباہ کن ہے۔
شہباز شریف نے عالمی مالیاتی اداروں سے متعلق امور پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد کے عین مطابق ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات اس کی عکاسی کرتی ہے۔
Comments