پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ آفس پر نامعلوم افراد کے مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ یہ بات خبر پولیو کی روک تھام کے ایک سرکاری ادارے میں کام کرنے والے اہلکار نے بتائی ہے جس کے مطابق حملے کے وقت ہیلتھ آفس میں پولیو ویکسینیشن ٹیمیں جمع تھیں۔
پولیو مہم کیلئے انتظامات کرنے والے ادارے کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر محمد ذیشان خان نے بتایا حملہ خیبرپختونخوا کے علاقے اپر اورکزئی میں ہوا جہاں 13 تقریبا پولیو ٹیم کے 13 ارکان موجود تھے۔
ذیشان خان نے کہا کہ ہم مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پولیو ٹیموں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیو مہم معطل کر دی گئی ہے۔
شمال مغربی قصبے اورکزئی کے ایک سینئر افسر ملک سکندر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہون نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں اور ان کے مقامی ساتھی کو ہلاک کردیا ہے۔
ایک اور پولیس اہلکار نوید اللہ خان نے بتایا کہ ٹیم میں شامل دو ویکسی نیشن ورکرز حملے کے وقت گھر کے اندر تھے اور محفوظ رہے۔
حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
اس سے قبل علاقے میں عسکریت پسند گروہوں نے پولیو ٹیموں پر اسی طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ویکسینیشن مہم کو بچوں کی نس بندی کی مغربی سازش کے طور پر پیش کیا تھا۔
اگرچہ ملک کے بیشتر حصوں سے پولیو کا خاتمہ کیا جاچکا ہے تاہم وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو کا خاتمہ اب بھی ایک مقصد ہے اور پاکستان میں 41 فعال کیسز موجود ہیں۔
پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان دنیا کے صرف دو ایسے ممالک ہیں جہاں اب بھی فعال کیسز باقی ہیں۔
پیر کے روز پاکستان نے اس سال اپنی تیسری ملک گیر پولیو مہم کا آغاز کیا جہاں 2023 میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جو 2022 میں 20 اور 2021 میں صرف ایک تھا۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔
’پولیو ٹیم پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے‘
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اورکزئی میں پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔
Comments