او جی ڈی سی ایل کے باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) اور اچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ (یو پی ایل) کے درمیان گیس سپلائی پر ’متنازع‘ فورس میجور نوٹس پرتنازع پیدا ہوگیا ہے۔
22 اگست، 2024 کو او جی ڈی سی ایل نے پاور پروجیکٹ کو فورس میجور نوٹس بھیجا اور بعد میں 28 اگست، 2024 کو فورس میجور کے اختتام کا نوٹس بھیجا جس میں 21 اگست، 2024 کو رات 10:15 بجے اچ گیس پائپ لائن میں شدید گیس لیکج کے واقعے کی بنیاد پر فورس میجور ایونٹ کا دعویٰ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
او جی ڈی سی ایل نے اپنے فورس میجور نوٹس میں دعویٰ کیا کہ اچ گیس فیلڈ کے ارد گرد موسلا دھار بارشوں کے سبب 26 انچ کی سیلز لائن تک جانے والا راستہ مکمل طور پر خراب ہو گیا تھا اور اس لیے یہ واقعہ اس کے قابو سے باہر تھا۔ بعد ازاں، او جی ڈی سی ایل نے اپنے فورس میجور کے اختتام کے نوٹس میں اس واقعے کو بیان کیا کہ ’دھماکے کی جگہ پر ایک بڑا گڑھا بنا تھا جس میں تقریباً 20 فٹ سیکشن پائپ لائن کے حصے کو نامعلوم تخریب کاروں نے طاقتور دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔‘
او جی ڈی سی ایل کو 25 اگست، 2024 کو گیس کی فراہمی بحال کرنے پر سراہتے ہوئے، یو پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کے فورس میجور نوٹس کو مسترد کر دیا کیونکہ او جی ڈی سی ایل پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کی وجہ ثابت کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی اور نہ ہی یہ ثابت کر سکا کہ یہ واقعہ گیس سپلائی معاہدے (جی ایس اے) کی شق 13 کے تحت اس کے قابو سے باہر تھا۔
پاور کمپنی کے مطابق یہ خط بغیر کسی تعصب کے لکھا گیا ہے، جس میں تمام حقوق اور ذرائع محفوظ ہیں۔ اس خط و کتابت کے ذریعے کوئی حق یا رعایت نہ تو دی گئی ہے اور نہ ہی ظاہر کی گئی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments