اورنگزیب کی چین کے نائب وزیر خزانہ سے ملاقات، چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من سے ملاقات کی۔
پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے حصول میں معاونت پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے چین کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کا مقصد چینی مارکیٹ میں افتتاحی پانڈا بانڈ شروع کرنا ہے تاکہ اس کی فنانسنگ بیس کو متنوع بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی کارکنوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ تر چینی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے چین درخواست کی کہ کرنسی سویپ معاہدے کے تحت حد کو بڑھا کر 40 ارب چینی یوآن کیا جائے۔
فریقین نے آن لائن ادائیگی کے تصفیے اور دونوں ممالک کے ادائیگی کے نظام کے انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments